فیصل آباد:سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے انتظامیہ کو ماموں بنادیا

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کرتی ہے مگر بازاروں اور مارکیٹوں میںمصنوعی مہنگائی براقر ار ہے سبزیاں مہنگی پھل سستے ،ٹماٹر،پیاز،ادرک سبزمرچ ،سمیت دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

پیر اکتوبر 19:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) سبزی منڈیوں میں منافع خوروں نے انتظامیہ کو ماموں بنادیا ، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کرتی ہے مگر بازاروں اور مارکیٹوں میںمصنوعی مہنگائی براقر ار ہے سبزیاں مہنگی پھل سستے ،ٹماٹر،پیاز،ادرک سبزمرچ ،سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ، پیاز 80روپے ،آلوق100سے 80روپے ٹماٹر 250روپے فی کلو ہوگئے سہولت بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے ہی برابر یا اس سے بھی زیادہ ہیں، آن لائن کے مطابق آن لائن کے مطابق جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں دو گنا ہ اضافہ کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آرہاہے سبزیاں بھی نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت ہونے لگیں، مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں میں 10 سبزیاں مہنگی ہو گئیںپیاز کی سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ہوئی ہے مگر فروخت 80 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

5 روپے اضافے کے ساتھ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 115 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت 150 روپے فی کلو تک جاری۔ لہسن دیسی کی سرکاری قیمت 240 روپے کلو ہے لیکن فروخت 350 روپے فی کلو میں کیا جا رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت 420 روپے کلو مقرر کی گئی ہے مگر فروخت 500 روپے فی کلو تک سیل کی جا رہی ہے۔ سبز مرچ 8 روپے کلو مہنگی ہو گئی جس کے بعد سرکاری قیمت 142 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم فروخت 200 روپے فی کلو میں ہو رہی ہے۔

2 روپے اضافے کے بعد آلو کی سرکاری قیمت 75 روپے فی کلو ہو گئی مگر فروخت 90 روپے فی کلو تک ہو رہا ہے۔ پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 57 روپے کلو مقرر جبکہ فروخت 90 روپے فی کلو تک جاری ہے سہولت بازاروں میں انار 130 روپے مارکیٹ میں100وپے کلو، سیب 100 روپے بازار میں80سی90روپے فی کلو فروخت جبکہ گاجر،بیگن پالک، گوبھی اور آلو پیاز کی قیمت بھی عام مارکیٹ کے برابر رہیں۔سہولت بازاروں میں گاجر 55 روپے عام مارکیٹ کا ریٹ بھی 55 روپے فی کلو، سہولت بازار وںمیں خراب بینگن 30 روپے، منڈی ریٹ میں بھی بینگن 30 روپے فی کلو، سہولت بازار وںمیں پالک 30 روپے فی کلو، عام مارکیٹ میں بھی 30 روپے کلو، آلو اور پیاز 54 روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments