فیصل آباد: شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘چوری و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ، ‘سرراہ مسلح گروپوں نے شہریوں سے بھاری مال و زر لوٹ لیا‘چوروں نے بھی درجنوںگاڑیاں‘مویشی‘طلائی زیورات وغیرہ چرا لئے

پیر اکتوبر 19:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘چوری و راہزنی کی70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ،پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ، ‘سرراہ مسلح گروپوں نے شہریوں سے بھاری مال و زر لوٹ لیا‘چوروں نے بھی درجنوںگاڑیاں‘مویشی‘طلائی زیورات وغیرہ چرا لئے ‘آن لائن کے مطابق علی الصبح تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں منیر کے گھر سے نامعلوم چور 8 لاکھ کی نقدی لے اڑے‘بھائی والا میں طیب کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی بی 4784 ہنڈا چوری ہو گئی‘لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ بٹالہ کالونی کے المعصوم ٹائون میں زاہد رفیق کی موٹر سائیکل نمبری اے بی اے 5416 ماڈل 2020 چھین لی گئی‘تھانہ صدر کے علاقہ مچھلی فارم سے قدیر کی موٹرسائیکل ونقدی بھی لوٹ لی گئی‘تھانہ چک جھمرہ میں ڈگری کالج کے قریب وقاص سے 9 ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘ بٹالہ کالونی میں علی سے 10 ہزار ‘بلوچنی میں ممتاز سے 35 سو روپے اور موبائل فون ‘باٹھاں والا سٹاپ پر ابوبکر سے دو موبائل فون‘علی ٹائون میں سجاد منظور کے گھر سے نقدی 6 ہزار وقیمتی سامان چرا لیا گیا‘بلوچنی میں جاوید کو لوٹ لیاگیا ‘ساندل بار میں وقاص سے 35 سو روپے لوٹ لئے گئے‘ رضا آباد میں شعیب کا رکشہ نمبری ایف ڈی کیو 530 یونائیٹڈ ماڈل 2014 چوری ہوگیا‘اسلام نگر میں بابر کی موٹر سائیکل ایف ڈی او 6004 ہنڈا ماڈل 2011 چورلے اڑے‘مدینہ ٹائون میں سمیع سے موبائل فون چھین لیاگیا قائد اعظم پارک گلی نمبر 2 میں اعجاز کے گھر سے 70 ہزار کی نقدی و 4 موبائل فون چوری ہوگئے‘ملت ٹائون میں ندیم سے نقدی 15ہزار چھین لی گئی‘مدینہ ٹائون میں کینال روڈ پر خاتون سے بیگ چھین لیاگیا‘سٹی سمندری میں عمر کی موٹرسائیکل نمبری 2089ہنڈا 125ماڈل 2019 بھی چور لے اڑے‘کھرڑیانوالہ میں ظہیر سے کار سوار موبائل ‘پرس اور جیکٹ چھین کر لے گئے‘گٹ والا پارک میں حسنین کی موٹرسائیکل ایف ڈی او 2242ہنڈا ماڈل 2020بھی چور لے اڑے‘لنڈیانوالہ میں غفور کی نقدی وقیمتی سامان چوری ہوگیا‘گٹ والاپارک میں نعیم‘ڈگلس پورہ میں فیصل ‘ریگل روڈ پر مبشر‘علی ٹائون میں شفیق‘سول ہسپتال سے نثار‘جڑانوالہ وریام نگر میں راشد‘ریگل روڈ گلی نمبر1میں عمار‘کچہری بازار سے شفیق‘ریگل روڈ ڈگلس پورہ سے آکاش ‘فیض آباد میں تنویر کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے‘النور ہسپتال کے قریب ارسلان کے کزن سے موبائل‘نقدی اور سونے کی انگوٹھی چھین لی گئی‘غلام محمد آباد جنرل ہسپتال کے قریب خاتون سے 15ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘باہلک میں یٰسین سے 15ہزار کی نقدی وموبائل فون ‘صدر کے علاقہ میں عظیم پمپ سے ولید کی دکان سے 15ہزار کی نقدی وموبائل چھین لیاگیا‘سول لائن سے ریاضٖ شاہ چوک سے رئوف سے موبائل فون‘ڈجکوٹ میں خالد سے 5 ہزار کی نقدی وموبائل فون ‘ پیپلزکالونی میں بلال سے 10ہزار کی نقدی وموبائل فون‘56 والا سٹاپ سے بلال سے 7 ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘ڈی ٹائپ کالونی میں علی سے نقدی لوٹ لی گئی‘کچہری بازار میں اشتیاق سے موبائل فون چھین لیاگیا‘ محمد پورہ میں عابد علی کی موٹرسائیکل ایل ای ایکس 6892ماڈل 2012چرا لی گئی‘امین پور بازار میں وسیم کی موٹرسائیکل ایف ڈی آر 8094چوری ہوگئی‘پیپلزکالونی میں ریکس سٹی سے آصف عباس کی موٹرسائیکل چرا لی گئی‘232ر۔

(جاری ہے)

ب سے حماد اختر کی حویلی سے چور ساڑھے 3لاکھ مالیت کے بکرے لے اڑے‘268 ر۔ب میں ارشد کی موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی ایل 6593 ماڈل 2017 چور لے اڑے‘497گ ب میں احتشام سے سرراہ 72ہزار روپے وموبائل فون چھین لیاگیا‘تھانہ سول لائن کے علاقہ میں سہیل کی موٹرسائیکل ایس پی آر 9070ہنڈا چور لے اڑے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments