فیصل آباد:تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ہلال روڈ پر اوباش افراد کی طرف سے خواجہ سرا کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے، بال کاٹنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج

ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

پیر 26 اکتوبر 2020 20:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ہلال روڈ پر اوباش افراد کی طرف سے خواجہ سرا کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے اور بال کاٹنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے، ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ دائود نگر کا رہائشی خواجہ سرا زاہد یعقوب کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ ہلال روڈ پر پہنچا تو اوباش ملزمان عمر حیات، شاہد، عبدالله وغیرہ اس کو پکڑ کر ڈیرے پر لے جا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اس کے سر کے بال کاٹ دیئے، جس پر بٹالہ کالونی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن ابھی تک گرفتار نہ کیا ہے۔

احتجاج کرنے والے خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ بعدازاں پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں