فیصل آباد:2 بہنوں پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

پیر 26 اکتوبر 2020 20:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) فیصل آباد کے محلہ کوٹ عمر فاروق میں دو بہنوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم علیم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزم سمیت سہولت کار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے والا ملزم متاثرہ بہنوں کا محلہ دار ہے اور اس نے رشتہ سے انکار کی رنجش پر گزشتہ روز دونوں بہنوں پر تیزاب پھینکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سہولت کار خاتون دونوں بہنوں کو محفل میلاد کے بہانے اپنے گھر لے گئی تھی۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں دوستی سے مبینہ طور پر انکار کرنے پر نوجوان نے ایک لڑکی پر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود بہن کا جسم بھی تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں