نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب، فیصل آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹینڈر طلب کر لیے

منگل 27 اکتوبر 2020 19:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سی ٹی او حسن افضل پنسوتہ کی کوششوں سے شہر کے 8مقامات پر نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے فیصل آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹینڈر طلب کر لیے۔ نئے سگنلز کی تنصیب سے شہر بھر میں ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے گی، شہریوں کی طرف سے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے پر سی ٹی او حسن افضل پنسوتہ کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر حسن افضل پنسوتہ نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک کا نوٹس لیتے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے جبکہ شہر کے اہم چوراہوں پرٹریفک سگنلز خراب ہونے سے نہ صرف ٹریفک کا نظام درہم برہم تھا بلکہ حادثات کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا، جس پر سی ٹی او نے ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور شہر کے اہم چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کو درست کروانے کیلئے سرگرم ہو گئے اور ان کی بھرپور کوششوں سے فیصل آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے اہم 8 چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے ٹھیکیداروں سے ٹینڈر 3 نومبر کو ٹینڈر طلب کر لیے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز درست ہونے سے ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے گی، شہری حلقوں نے سی ٹی او کی ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے شبانہ روز کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر بھر میں کسی بھی مقام پر ٹریفک کی دشواری یا ٹریفک کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے سپیشل یونٹ تشکیل دیا گیا ہے موبائل فون نمبر یا واٹس ایپ پر ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس کو تجاویز اور شکایات بھی بتا سکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں