فیصل آباد ،بھتیجے نے اپنی بیوی اور بہن سے ملکر سگی پھوپھی کو زہر پلا کرقتل کر دیا

منگل 27 اکتوبر 2020 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) خون سفید ہو گیا، بھتیجے نے اپنی بیوی اور بہن سے ملکر سگی پھوپھی کو زہر پلا کرقتل کر دیا، ملزمان نے مقتولہ بیوہ سے رقم چھین کر تشدد بھی کیا اور اسے گھر سے بھی نکالنے کی غرض سے تشدد کرتے رہتے تھے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ روڈالہ میں 281 چک کے رہائشی محمد عباس ولد شریف نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ ملزمان فضل ولد شہادت نے اپنی بیوی ارشاد اور بہن حلیماں ساکنان محلہ نور پور ڈھڈی والا نے اس کی پھوپھی زینب بی بی کو گھر سے نکالنے کے لیے اکثر وبیشتر تشدد کرتے رہتے تھے اور ملزمان نے باہم مشورہ کر کے زینب بی بی کو زہریلی چیز پلائی جو طبی امداد ملنے سے پہلے ہی چل بسی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں