فیصل آباد ،مشتعل افراد نے ٹوکے کے وار کر کے مخالف کو بری طرح لہولہان کر دیا

منگل 27 اکتوبر 2020 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل افراد نے ٹوکے کے وار کر کے مخالف کو بری طرح لہولہان کر دیا، حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ 97 رب جوہل کے رہائشی 45 سالہ لیاقت علی ولد بشیر احمد کو عداوت کی بناء پر ملزمان نے ٹوکے مار کر زخمی کر دیا، جس کی ہسپتال میں حالت نازک بیان کی جاتی ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں