فیصل آباد ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز ندیم نے تھانہ صدر کے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم لیاقت کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

منگل 27 اکتوبر 2020 19:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز ندیم نے تھانہ صدر کے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم لیاقت کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6 ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی انتظامیہ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 215ر۔

(جاری ہے)

ب کے رہائشی مجرم لیاقت نے 2018کے دوران ساتھی مشتاق احمد کی مدد سے 15سالہ لڑکی (م)کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اور چالان مکمل کرنے کے بعد فاضل عدالت میں بھجوایا تو دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے مجرم لیاقت کو عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی اور ساتھی ملزم مشتاق کو شک کا فائدہ دیکر بری طرح کردیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں