فیصل آباد، سابق کونسلر نگہت بابر کی لاش گھر سے برآمد

منگل 27 اکتوبر 2020 23:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) فیصل آباد کی ایک سابق کونسلر نگہت بابر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان منیب شاہ کے مطابق سابق کونسلر نگہت بابر کی ان کے گھر سے ملنے والی لاش دو روز پرانی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق شبہ ہے کہ نگہت بابر کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، تاہم ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق لاش ہسپتال منتقل کی گئی ہے اور موت کی درست وجہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں