کئی سالوں سے زرعی شعبہ پیداواریت کے حوالے سے جمود کا شکار ہے، آنیوالے سالوں میں غذائی مسائل میں اضافہ وقوع پذیر ہونے کا امکان ہے،پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں
بدھ 28 اکتوبر 2020 22:08
(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ اس وقت کرونا کی تباہ کاریوں کے باعث سائنسی کمیونٹی اکٹھی ہو کر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے میں دقت محسوس کر رہی ہے جسے آن لائن ریسورسز کے ذریعے قابل عمل بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ماضی قریب میں پالیسی سازی کے حوالے سے ملکی و صوبائی سطح پر نمایاں کردار ادا کر چکی ہے جسے حالیہ چیلنجز کی روشنی میں مزید موثر بنایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسلم خاں تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ علم و ادب کے میدان میں بھی انتہائی متحرک شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے چیف لائبریرین کے طور پر علم و ادب کے ساتھ ساتھ کتاب بینی کی طرف نوجوان نسل کو متوجہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے۔ سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے کہا کہ استاد ایک کردار کا نام ہے جو مثالی امور سرانجام دیتے ہوئے نئی نسل کے لئے عملی نمونہ پیش کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تعلیمی و تحقیقی سفر کے دوران وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ محنت کو اپنا شعار بنا کر انہوں نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے کہا کہ زرعی سائنسدان دیگر سائنسدانوں کے مقابلے میں اس لئے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ وہ مخلوق خدا کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ یونیورسٹی کی سب سے بڑی فیکلٹی کو ملکی و صوبائی سطح پر زرعی تحقیق و تعلیم کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے عہدہ برآء ہونے کے لئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اور ڈاکٹر محمد اسلم خاں کے مشن کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ چیئرمین شعبہ پلانٹ پتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر نذیر جاوید نے کہا کہ پلانٹ پتھالوجی نے یونیورسٹی کو بہت قابل سائنسدان دیئے ہیں جن میں ڈاکٹر محمد اسلم خاں ایک منفرد شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ امور میں ہمیشہ میرٹ اور جانفشانی کو مدنظر رکھا کرتے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے جو کہ تقریب کے منتظم بھی تھے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم خاں کی سرپرستی میں انہوں نے کلیہ زراعت کے سامنے شاندار تالاب اور اس میں رنگ برنگے فوارے یونیورسٹی کے وسائل بروئے کار لائے بغیر نہ صرف نصب کروائے بلکہ یہاں ٹف ٹائلز لگا کر ایک دیدہ زیب روپ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کلیہ زراعت کے اس خوبصورت منظر کو دیگر کلیہ جات میں دہرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ کی مدد سے اس قسم کے خوشگوار اور خوبصورت مناظر زیادہ سے زیادہ قائم کئے جانے چاہیں تاکہ لوگوں کو یونیورسٹی میں نئے پن کا احساس ہو سکیفیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تشدد کے واقعات پر سی پی او فیصل آباد کا نوٹس، بچے پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار ، تشدد کا نشانہ بننے والی ..
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
جائیکا ہیڈکوارٹرمشن واٹر سیکٹر کے تین رکنی وفد کا واسا فیصل آباد کا دورہ
الائیڈ ہسپتال II میں شعبہ امراض نفسیات کے زیراہتمام حاملہ ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور پاکستان ریلویز سے کلیئرنس کے بعد ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، چیف ..
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت اور وزن کی چیکنگ کے لئے تمام انتظامی مشینری ..
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، کوئٹہ، ملتان اور لاہور کی اپنے میچوں میں کامیابیاں
محکمہ زراعت کی ہدایت، کپاس کے کاشتکار اپریل کے دوران پودے سے پودے کافاصلہ 9سے12انچ رکھیں
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ریڈیو اورٹیلی ویژن سے نشر ہونےوالے موسمی پیغامات کو توجہ سے سننے کی ہدایت
گندم تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے، دمہ، سانس، دل کے مریض پاس جانے ..
پیاز کو مناسب وقت پر برداشت کرکے 6ماہ تک ذخیرہ کیاجا سکتاہے،ماہرین زراعت
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو