فیصل آباد، محکمہ سے باعزت ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، سٹاف آفیسر فیسکو عابد رشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کاشف بشیر

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) محکمہ سے باعزت ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرمنٹ ہرسرکاری ملازم کی سروس کا لازمی حصہ ہے یہ باتیں سٹاف آفیسر فیسکو عابد رشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کاشف بشیر نے ریٹائرڈ ہونے والے نائب قاصد محمد ولائیت اور لاری کلینر محمد انور کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انھوں نے دونوں ملازمین کو باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پرانھیں مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے دونوں ملازمین نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ فیسکو میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے گزارااور اپنے کام کو عبادت سمجھ کر اور خلوص نیت سے کیااور کبھی بھی کام کے دوران کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ فیسکو میں بہترین وقت گزارکر رخصت ہورہے ہیں۔

کمپنی اور ان کے دلوں کے دروازے ہمیشہ ان کیلئے کھلے رہیں گے ۔بعدازاں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے گئے۔اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین محمد ولائیت اور محمد انور نے اس تقریب کے انعقاد پر افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ااس موقع پر اے پی ایس محمد فاروق ، ایس ڈی او عبدالمونم اورفیسکو ملازمین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں