فیصل آباد، انسداد پولیو مہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں قطرے پلانے کی تصدیق کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز ہفتہ 31۔اکتوبر کو مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تصدیق کریں جبکہ ڈورمارکنگ کو بھی چیک کیا جائے تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلانے کا ٹاسک مکمل ہوسکے۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران انسداد پولیو کی جاری مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیا کہ مہم کے سلسلے میں جمعہ کو جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مہم کی بھی تعطیل ہوگی اور مہم کا آخری روز ہفتہ 31۔اکتوبر کو بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کی پولیو ٹیموں سمیت ایریا انچارجزاور یو سی ایم اوز کو اطلاع ہوچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مہم کے دوران بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے افسران کو بلاتاخیر ازالہ کرکے رپورٹ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اور کوتاہی کے مرتکب محکمانہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔ڈی ایچ او نے مہم پر عملدرآمد اور اہداف سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں