فیصل آباد ،شہریوں میں سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ کی تقسیم

یہ پمفلٹس حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات اور سٹی پولیس کی ٹیموں نے تقسیم کیے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات کے تحت محکمہ ماحولیات اور سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے مختلف شاہرات پر سفر کرنے والے شہریوں کو روک کر انسدادی واحتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد عارف محمود نے موٹر سائیکل سواروں سے کہا کہ وہ دوران سفر فیس ماسک اور عینک کا استعمال کریں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس اور ماحولیات کی طرف سے مشترکہ کارروائی کرکے دھواں چھوڑنے اور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں کے چالان اور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو آئندہ ایام میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات جاری ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز کے انعقاد کے علاوہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی بھی دی جارہی ہے جبکہ دھواں چھوڑنیوالی فیکٹریوں وملوں کے خلاف ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں