فیصل آباد ،فیصل طارق بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس ایف ڈی اے تعینات

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس ایف ڈی اے تعینات کردیاہے اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وہ اپنے موجودہ سکیل کے تحت فرائض انجام دینگے یادرہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی پوسٹ نواز شاہ کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہوئی ہے جس پر سینئرترین ہونے کی وجہ سے فیصل طارق بٹ کو اس عہدے کا چارج دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

جس کی تعیناتی پرصدر سٹاف یونین حاجی رشید احمد، سینئرنائب صدر روہی قمر بانو اور جنرل سیکرٹری منیب احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کو ادارے اور ملازمین کے وسیع تر مفاد میں قرار دیاہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں