مانیٹرنگ آفیسرمحمد جمیل گھٹوالہ کا تحصیل سمندری کا اچانک دورہ

سہولت بازار گوجرہ روڑ اور دیگر مارکیٹوں میں آٹا وچینی اور دیگر اشیاء کے ریٹس چیک کیے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ مانیٹرنگ آفیسر / پرنسپل کوآپریٹو ٹریننگ کالج محمد جمیل گھٹوالہ نے تحصیل سمندری کا اچانک دورہ کرکے سہولت بازار گوجرہ روڑ اور دیگر مارکیٹوں میں آٹا وچینی اور کریانہ کی دیگر اشیائے خورونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سٹالز پر اشیاء کی وافر دستیابی پر گہرے اطمینان کااظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی انتظامی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم نے سہولت بازار، کریانہ مارکیٹ، غلہ منڈی، سبزی منڈی، گوشت شاپس، اوپن مارکیٹ میں بہترین انتظامات کئے ہیں جس کی بدولت صارفین کو ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے بازاروں میں شکایات رجسٹرڈ کو چیک کیا اور کہا کہ کمپلینٹ فری بازار اسسٹنٹ کمشنر کی عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مانیٹرنگ آفیسر کو سہولت بازاروں میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ سہولت بازاروں کی چیکنگ کے علاوہ عام مارکیٹوں میں بھی پرائس انسپشنز کا عمل بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں