مختلف حادثات میں ادھیڑ عمر شخص سمیت 2افراد چل بسے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مختلف حادثات میں ادھیڑ عمر شخص سمیت 2افراد چل بسے‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں‘ناگہانی اموات پر کہرام برپا ‘واقعات کے مطابق خان ماڈل کالونی کا رہائشی 67سالہ محمد شوکت ولد محمد شریف اپنے گھر کے واش روم میں پائوں پھسلنے سے گرکر زخمی ہوگیا جسے سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں جانبر نہ ہوسکا‘علاوہ ازیں بھکر کا رہائشی 18سالہ محمد حسنین ولد غلام محمد بھی پیدل جاتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں