سیرت طیبہؐ میں زندگی کے ہر شعبے کیلئے رہنمائی موجود ہے جسے اپناکر دنیا وآخرت میں کامرانی یقینی ہے،کمشنر فیصل آباد

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:59

فیصل آباد۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :کمشنرفیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے کہا کہ سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں عدل وانصاف،رواداری،پیارومحبت،احترام انسانیت اور صبر وتحمل کے جذبات کو فروغ دیا جاسکتا ہے جبکہ سیرت طیبہؐ میں زندگی کے ہر شعبے کیلئے رہنمائی موجود ہے جسے اپناکر دنیا وآخرت میں کامرانی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبویؐ اور اسوہ رسولؐ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپؐ دوجہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے اور ہمارے تمام مسائل کی وجہ سیرت طیبہ ؐ سے دوری ہے۔انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت کا درس ہے کہ انسانیت کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا جس میں ہمارے انفرادی واجتماعی مسائل کا حل موجود ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں