عوامی ریلیف کیلئے ترقیاتی پروگرام پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کیلئے کوشاں ہیں، چیئر مین ایف ڈی اے لطیف نذر

پیر 23 نومبر 2020 17:46

فیصل آباد۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :وزیراعظم عمران خان کے ویزن کے مطابق عوامی ریلیف کیلئے ترقیاتی پروگرام پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کیلئے کوشاں ہیں اس ضمن میں عوامی ضروریات کے منصوبوں کی نشاندھی اور ان پر کامیاب عملد رآمد کے علاوہ سماجی سطح پر انسانی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ بات چیئر مین ایف ڈی اے /ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے اپنے دفتر ایف ڈی اے کمپلیکس میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ بنیادی سہولتوں اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بعض ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک کیاگیاہے اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی معاونت سے نچلی سطح پر لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کامشن مکمل کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کی درخواستیں وصول کی اور ان کی شکایات و مسائل حل کرنے کیلئے ایف ڈی اے سمیت دیگر اداروں کے افسران سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرناسرکاری اداروں اور منتخب نمائندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس سلسلے میں اشتراک عمل سے مسائل کاحل تلاش کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مظلوم کی داد رسی اولین ترحیج ہے اس ضمن میں کو ئی ناانصافی یازیادتی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت قانون کی بالادستی، میرٹ پر عملدرآمد اور شفاف نظم ونسق پر یقین رکھتی ہے لہٰذا اختیارات سے تجاوز کرنیوالوں کا قبلہ درست کرنے کے علاوہ کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس ہے اس ضمن میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے درخواست دھندگان کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں اسی لئے ریلیف کی فراہمی کیلئے محکمانہ کارروائی پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔ شہریوں نے چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر کے عزم پر اپنے اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل میں ان کی گہری دلچپسی کو سراہا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں