فیصل آباد ،کالج میں طالبات کے پنجابی زبان کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی

بینر پر پنجابی زبان پر پابندی کے حوالے سے خطاطی کی غلطی ہوئی، طالبات پر پابندی کالج میں نظم وضبط کیلئے لگائی گئی ہے، پرنسپل انور بیگم

منگل 24 نومبر 2020 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) فیصل آباد کے ایک کالج میں طالبات کے پنجابی زبان کے استعمال پرپابندی لگادی گئی۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلستان کالونی کا ایک نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں طالبات کو پنجابی زبان کے استعمال سے منع کیا گیا ہے اور ساتھ ہی نظم و ضبط کی تلقین کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کالج کی پرنسپل انور بیگم نے بتایاکہ بینر پر پنجابی زبان پر پابندی کے حوالے سے خطاطی کی غلطی ہوئی، طالبات پر پابندی کالج میں نظم وضبط کیلئے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود پنجابی ہیں، انہوں نے صرف غیرمہذب پنجابی زبان کے استعمال سے طالبات کو روکا ہے، کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا۔پرنسپل کے مطابق ہمارا مقصد یہ تھا کہ بچے نازیبا الفاظ کیلئے پنجابی زبان کو استعمال نہ کریں، باقی اداروں میں قومی زبان کا استعمال ہے، پرنٹنگ میں بھی غلطی ہے جو ہم نے لکھنے کو کہا تھا وہ انہوں نے نہیں لکھا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں