فیصل آباد،پولیس میں بھرتی ہونیوالے امیدواروں کے تحریری ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہونگے

بدھ 25 نومبر 2020 16:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) محکمہ پولیس میں بھرتیاں‘فزیکل ٹیسٹ(دوڑ)میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے تحریری ٹیسٹ 16دسمبر کو ہونگے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد میں بھرتی ہونے والے امیدوار برائے کانسٹیبلری‘لیڈی کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ جو کہ فزیکل ٹیسٹ (دوڑ)میں کامیاب ہونے والوں کا تحریری ٹیسٹ 16دسمبر2020کو بذریعہ CTSہوگا‘ امیدواروں کو کہاگیا ہے کہ وہ اپلیکیشن فارم وچالان فارم CTSکی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں اور چالان فارم کی رقم متعلقہ بنک میں ادا کرکے CTSکی ادا شدہ چالان فارم‘شناختی کارڈ کی نقل اور پاسپورٹ سائز تصویر 27نومبر تک بذریعہ کوریئر بھجوائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں