شہری علاقوں میں اس وقت تقریبا دس ہزار سے زائد عطائی سرگرم ہیں‘ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا

شہریوں میں علاج کے نام پر موت بانٹ رہے ہیں جن کا قلع قمع ضروری ہے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

جمعرات 26 نومبر 2020 21:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے عطائیت کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے رواں سال اب تک عطائیوں کے 86 کلینکس کو سیل، 10 عطائیوں کے خلاف مقدمات درج اور 37 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے۔محکمہ صحت کی کارروائیاں عطائیت کے خاتمہ تک جاری رہیں گی۔

عوام الناس اور صحافی حضرات عطائیت کے بارے میں آگاہ کریں ان کے نام صیغہ راز رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈی ایچ او آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطا المعنم و دیگر افسران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں اس وقت تقریبا دس ہزار سے زائد عطائی سرگرم ہیں۔شہریوں میں علاج کے نام پر موت بانٹ رہے ہیں جن کا قلع قمع ضروری ہے جس کے لئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے اپنے عزم کااظہار کیا کہ فیصل آباد کو عطائیت سے پاک کرکے دم لیں گے۔انہوں نے عطائیت کے خلاف جاری مہم میں ڈی ڈی ایچ او (سٹی)ڈاکٹر عطا المعنم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں