ایف ڈی اے نے متوفی ملازمین کے کوٹہ سے ان کے بچوں کو مختلف عہدوں پر بھرتی کرنے کیلئے تقرر نامے جاری کر دیئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 17:40

فیصل آباد۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :ایف ڈی اے کی طرف سے متوفی والدین کے کوٹہ سے کلاس فور کے چار ملازمین کو رولز 17اے کے تحت مختلف عہدوں پر بھرتی کیا گیا ہے جنہیں تقررنامے دینے کے لئے ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایم پی اے /فوکل پرسن ٹیپا فردوس رائے،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ،سٹاف یونین کے عہدیداران حاجی عبدالرشید،رانا شبیر،خالد محمود،اسلم گجر،ثناء اللہ کمانڈراور سٹاف کے دیگر ارکان اس موقع پر موجود تھے۔

تقررنامے وصول کرنے والوں میں سروے اسسٹنٹس محمد اویس اور محمد سجاد،پیروکار منان حسین گوندل اور نائب قاصد افضل علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف ڈی اے نے تقرری کے کاغذات وصول کرنے والے ملازمین کو سرکاری ملازمت کے لئے بھرتی ہونے پرمبارکباد دی اور کہا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے سے ہی اداروں کو استحکام اور ترقی ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایف ڈی اے کی طرف سے دوران ملازمت کسی وجہ سے وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو روزگار فراہم کرنے ان کے خاندانوں کوسہارا دیا ہے۔

انہوں نے تمام سٹاف سے کہا کہ وہ قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی ملازمت کے فرائض محنت اور دیانتداری سے ادا کریں کیونکہ رزق حلال میں برکت اور زندگی کا سکون مضمر ہے۔انہوں نے ملازمین کی بھلائی کے سلسلے میں سٹاف یونین کے عہدیداروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ایم پی اے فردوس رائے نے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ دل لگا کر کام کریں تاکہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ ادارہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے سٹاف کے عمدہ کردار کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا لہذا وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے خلوص نیت اور جانفشانی سے کام کریں۔ان کے جائز مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔بھرتی ہونے والے ملازمین اور سٹاف یونین کے عہدیداروں نے چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر،ڈی جی سہیل خواجہ،اے ڈی جی عامر عزیزاور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ کی ترقی کے لئے شفاف انداز میں بھرپور صلاحیتیں بروئے کارلانے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں