فیصل آباد‘ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘8زخمی ہوگئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سمندری روڈ‘مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس اور شاہین چوک کے قریب حادثات‘2افرادہلاک‘میاں بیوی ‘بچوں سمیت 8زخمی‘تفصیل کے مطابق سیف آباد جھنگ روڈ کا رہائشی 50سالہ اشرف موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے گرنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا‘دوسرا حادثہ میں چک نمبر188نلیووالا کا رہائشی 23سالہ گل محمد جو کہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا انجینئرنگ یونیورسٹی سے چھٹی کے بعد واپس جا رہا تھا کہ شاہین چوک کے قریب حادثہ میں چل بسا جبکہ سمندری روڈ سلونی جھال کے قریب تیزرفتار بس ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں تسلیم الٰہی اور اسکی اہلیہ حاجرہ‘بیٹی ثناء‘بیٹا شہریار جبکہ دیگر مسافر اصغر‘ابوبکر ‘فضہ اور فیضان زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں