پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے مزید 6بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ کے پیش نظر ضلع بھر میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے مزید 6بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے‘تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات فرحت عباس کموکا کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹرز نے ضلع بھر میں عدالت کی طرف سے پابندی کے باوجود پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے 57ج ب میں ابراہیم‘محمد شہباز‘عمر‘بلال سرویا‘فیصل سرویا‘رمضان عرف جانی اور شمس الٰہی کے خلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثہ دائر کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ ماحولیات ذرائع نے بتایا کہ پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا جو کہ فضائی آلودگی میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں