ڈاکو کار سوار ماں بیٹے کو لوٹ کر فرار ہوگئے

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے فوتگی سے واپس آنے والے کار سوار ماں بیٹے کو لوٹ لیا پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 625گ ب کے رہائشی کامران خاں نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک عزیز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد گھرآرہے تھے کہ جب وہ مین روڈ آبادی محل انور خان کے پاس پہنچے تو موٹرسائیکل سوار 2مسلح ڈاکوئوں نے روکا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تاہم اس دوران چند افراد بھی آگئے اور ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں