فیصل آباد،ماہ نومبر میں حادثات ودیگر واقعات میں 424افراد جاں بحق ہوئے‘ریسکیو ذرائع

بدھ 2 دسمبر 2020 17:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ریسکیو 1122کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ نومبر کے دوران ایک لاکھ 17ہزار150کالز موصول ہوئیں جن میں 7905کالز ایمرجنسی اور 19ہزار 80کالز انفارمیشن بارے تھیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 2736 ٹریفک حادثات‘ 103مقامات پر آگ لگنے‘7مقامات پر خستہ حال عمارتیں گرنے‘205مقامات پر لڑائی جھگڑوں‘لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو گولیاں مار دینے کی وارداتیں ہوئیں‘5افراد نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے‘ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران تین مقامات پر ٹریفک حادثات ساہیانوالہ ‘ایکسپریس وے‘چنچل والا روڈ اور 205ر۔

ب میں دو دو سگے بھائی‘انیس ولد افتخار ‘ارفعان ولد افتخار اور انکا کزن ارفعان ‘فضل عباس ولد ریاض‘سجاد ولد ریاض اورعمران ولد علی شیر اور اکرم ولد علی شیر موت کی وادی میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

274ر۔ب میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی ارشد علی اوربھابھی کبریٰ بی بی کو مار ڈالا ‘237ر۔ب کھڈیاں وڑائچاں میں خستہ حال دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کر دو کمسن بچے علی حیدر اور ایمان فاطمہ دم توڑ گئے۔

مکوآنہ میں آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے دھماکہ سے عباس نامی نوجوان جل کر ہلاک ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل رکشہ کو آگ لگنے سے ڈرائیور آصف اور رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے سے 25 سالہ ثمینہ بی بی بھی جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے محلہ چباں میں منیراحمد اور کھرڑیانوالہ روڈ پر گولیاں لگنے سے دو دوست عاصم اور شہزاد اور مانانوالہ سہولت بازار میں آٹا مل کے سیل مین بری طرح زخمی ہوا گھروں کے علاوہ میگنا ٹیکسٹائل اور چاولہ مل کے روئی کے گودام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو 1122کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مختلف حادثات اور گولیاں لگنے سے زخمی ہونیوالے 7995افراد کو ریسکیو کیا 3196افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بری طرح زخمی اور ایمرجنسی کی صورت میں 4375افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں