فیصل آباد ،کچرا سڑک پر پھینکنے والی20 دکانداروں کو 42500 روپے جرمانے

بدھ 2 دسمبر 2020 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری انسپکٹر عابد حسین نے پیپلز کالونی اور ڈی گراؤنڈ میں کچرے کو سڑک پر پھینکنے پر بیس دکانداروں کو 42500 روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او کاشف رضا اعوان نے بتایا کہ شہر بھر میں صفائی اپریشن جاری ہے اور کوڑا کرکٹ وگندگی کو سٹرکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے سرگرم عمل ہے لہذا شہری بھی تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کو ویسٹ ورکرز کے حوالے یا کوڑا دان میں پھینکیں تاکہ خوشگوار ماحول برارار رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں