فیصل آباد ،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم کا سہولت بازار جھنگ روڑکا دورہ

آٹا وچینی، پھل،سبزیوں اور کریانہ کی دیگر اشیائے خورونوش کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا

بدھ 2 دسمبر 2020 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم نے سہولت بازار جھنگ روڑکا دورہ کیا اور آٹا وچینی، پھل،سبزیوں اور کریانہ کی دیگر اشیائے خورونوش کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے تمام سٹالز پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی اور آٹے وچینی کا وزن بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سہولت بازاروں میں عام صارفین کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کے لئے بہترین انتظامات کررکھے ہیں جس کا مقصدخریداروں کو ریلیف دینا ہے لہذا عوامی طلب کی اشیاء سٹالز پر دستیاب رہنی چاہیں۔

انہوں نے بازاروں میں شکایات رجسٹرڈ کو چیک کیا اور کہا کہ بازاروں کو مکمل کمپلینٹ فری بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ سہولت بازاروں کی چیکنگ کے علاوہ عام مارکیٹوں میں پرائس انسپکشنز کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری ہے اور گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں