ایف ڈی اے کی کار وائیاں، 4 غیر منظور شدہ ہاسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر اور غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا

جمعہ دسمبر 17:34

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء)ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ اورکھرڑیانوالہ میں چار غیر منظور شدہ ہاسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر اور غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکشن کے دوران اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے جڑانوالہ میں چک نمبر77 رب کی اراضی پر قائم کی جانیوالی غیر قانونی ہاسنگ سکیم گولڈ سٹی، کھرڑیانوالہ میں خیابان مصطفی، چک نمبر 77رب لوہکے اور چک نمبر 75رب میں دو اضافی آبادیوں کے دفاتر کو سر بمہر کرکے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا اور ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ ہاسنگ سکیموں کے قیام کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرکے باقاعدہ منظور ی حاصل کریں بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

ایف ڈی اے انتظامیہ کی طر ف سے شہریوں کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ پلاٹس کی خرید کے وقت کسی بھی ہاسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کو ضرورچیک کرلیں تاکہ بعد میں انہیں پریشانی اور مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے دفتر سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments