فیصل آباد،سردارظفرحسین خان کا وفاقی شرعی عدالت میں حرمت سو د پٹیشن کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے وفاقی شرعی عدالت میں حرمت سو د پٹیشن کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سود قرآن و حدیث کے لحاظ سے حرام قطعی ہے اور یہ واحد گناہ ہے جس پر اللہ رب العزت اور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اعلان جنگ ہے ۔

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 38-F حکومت کو پابند کرتا ہے کہ وہ رفوری طور پر معیشت کو سُود سے پاک کرے ۔انہوں نے کہا کہ 1991ء میں بھی وفاقی شرعی عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ چکی ہے جس کی تائید سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت اپیلٹ بنچ نے 1999ء میں کرتے ہوئے اسے برقرار رکھابعدازیں ریویوبنچ نے اس فیصلہ کو واپس بھیجا۔انہوں نے کہا کہسودی نظام کا خاتمہ قرآن وسنت اور آئین پاکستان کا تقاضا ہے، سود ملکی نہیںبلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، سودی نظام نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،سودی نظام انسانیت کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے، سودی نظام کا جاری رکھنا نظریہ پاکستان ،قائد اعظم اور شہدائے پاکستان سے غداری ہے،حکومت اگر واقعی ریاست مدینہ بنانا چاہتی ہے تو سپریم کورٹ سے اپنی اپیل واپس لے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک سے سود ختم کرنے کے لیے کام کاآغازکرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور معزز جج حضرات سے اپیل کی کہ اس اہم کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے اور حکومت اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے تاخیری حربے اختیار کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں