فیصل آباد، انسداد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہوٹلز سیل، 4 ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعہ دسمبر 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہوٹلز کو سیل اور 4 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف علاقوں میں ہوٹلز وریسٹورنٹس میں انسداد کورونا ایس او پیز کوچیک کیا اور فیس ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی پاداش میں چار ہوٹلز کو سیل کرادیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments