فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کا ایف ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس

صحافی کالونی کے لیے ایف ڈی اے میں جرنلسٹس بلاک مختص کرنے کی سفارشات پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے ایف ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صحافی کالونی کے لیے ایف ڈی اے میں جرنلسٹس بلاک مختص کرنے کی سفارشات پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین ایف ڈی اے لطیف نذر ایم پی اے، ڈی جی سہیل خواجہ، اے ڈی جی عامر عزیز کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ایف یو جے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا صحافی کالونی، صحت، تعلیم و دیگر گرانٹس فیصل آباد کے صحافیوں کا حق ہے۔ علاوہ ازیں جنوری 2021 میں ایف یو جے دستور کا سالانہ اجلاس (AGM) اور فروری میں انتخابات کروانیکا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس صدر میاں سلیم شاہد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں نائب صدور مرزا نعیم بیگ، ملک نعیم، جنرل سیکرٹری سید ذکر اللہ حسنی، سابق صدر و ایگزیکٹو سجاد حیدر منا، ممبر ایف ای سی نسیم شاہ، جوائنٹ سیکرٹریز عمران حمید، معظم علی، فنانس سیکرٹری فتح اللہ، سیکرٹری اطلاعات خلیل بزمی، ایگزیکٹو ممبران دلبر خٹک، حافظ اطہرنسیم، ندیم راجپوت، شاہد ارشد، اعظم سیالوی،اصغر منج، حسن چوہان، رانا افضل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونین کو منظم کرنے کیلیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ایگزیکٹو ممبران کے تحفظات سے آگاہی اور انہیں دور کیا گیا۔ اجلاس میں یونین ممبران کیلیے تفریحی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فیس ادا کرنے والے ممبران کو یونین ممبرشپ کارڈز فوری فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں صحافیوں، ملک و قوم کی خیرکے لیے دعا کی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں