انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے سابق منگیتر کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید، 10 سال مزید قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:38

فیصل آباد۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے سابق منگیتر کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید، 10سال قید مزید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیاجبکہ مجرم کے ساتھی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔وقوعہ کے مطابق مجرم کامران کی منگنی مریم سے ہوئی تھی مگر بعد ازاں کچھ ناگزیر وجوہات کے باعث یہ منگنی برقرار نہ رہ سکی جس کا مجرم کامران کو شدید رنج تھا۔

منگنی ٹوٹنے کے چند روز بعد مجرم نے دلبرداشتہ ہواور طیش میں آکر اپنے ایک ساتھی ملزم اکمل کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ منگیتر مریم کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ نہ صرف بری طرح جھلس گئی بلکہ چہرہ جھلسنے سمیت ا س کی بینائی بھی ضائع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ فیصل آباد نے دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش کی روشنی میں چالان مکمل کرکے انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔

ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت کے جج شہزاد حسین نے مقدمہ کی سماعت، فریقین کے وکلا کے دلائل، اور شواہد سمیت عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنے اور پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کامران کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ متاثرہ خاتون مریم کی بینائی ضائع ہونے پراسے مزید10سال قید کی سزابھی سنائی تاہم مجرم کے ساتھی اور شریک ملزم اکمل کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں