ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب کا فیصل آبادکا دورہ، ریونیوو ٹیکسز ریکوری کے اہداف کا جائزہ لیا

جمعہ 15 جنوری 2021 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2021ء) ممبر ٹیکسزبورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب طارق ورائچ کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کا اجلاس جمعہ کے روز کمشنر آفس فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں محکمہ مال کی مالی سال 2020-21 کے گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف مدات میں ریونیوو ٹیکسز ریکوری کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف انسپکٹر محمد خالد، ڈپٹی سیکرٹری ریکوری بورڈ آف ریونیو حاجی محمدرفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیہ،چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز(ریونیو) اور دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فیصل آباد ریجن کے آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس و دیگر مدات میں ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

چاروں اضلاع کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ممبر ٹیکسز نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ رواں مالی سال کے اختتام تک سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں اور اس سلسلہ میں شیڈول مرتب کرکے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریکوری مہم کی ماہانہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور ٹارگٹس مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران جوابدہ ہونگے۔

انہوں نے نمبرداری سسٹم کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبیانہ اور دیگر ٹیکسز کی ریکوری میں نمبرداروں کی اہمت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نمبرداروں کو خاص کارڈز فراہم کررہی ہے جس ان کے سماجی سٹیٹس میں اضافہ ہوگا لہذا ان کی خدمات ٹیکس ریکوری میں ہر صورت حاصل کی جائیں۔انہوں نے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ریونیو ریکوری اہداف میں سست روی پر ریونیو افسران کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ ماہ اس میں ہر صورت بہتری لائی جائے۔

اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے انہیں لینڈ ریونیو، سٹیمپ ڈیوٹی، ایف بی آر بیلنس اور واٹر ریٹ(آبیانہ) کے سال 2020-21 کے اہداف اور دسمبر 2020 تک کی جانیوالی ریکوری کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں