پی ڈی ایم کی جدو جہد فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گئی، میاں طاہر جمیل

آئین کی حکمرا نی اور صا ف شفا ف الیکشن اپوزیشن کی تمام جماعتوںکی ترجیحا ت میں شا مل ہے اپوزیشن کے درمیا ن اختلا فا ت کی با تیں کرنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں،لیگی ایم پی اے

جمعہ 15 جنوری 2021 21:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جدو جہد فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گئی آ ئین کی حکمرا نی اور صا ف شفا ف الیکشن اپوزیشن کی تمام جماعتوںکی ترجیحا ت میں شا مل ہے اپوزیشن کے درمیا ن اختلا فا ت کی با تیں کرنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

پی ڈی ایم کی جدو جہد اپنی منز ل کے حصو ل تک جا ری رہے گی فیصلہ کن مر حلہ بہت قریب آگیا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان اور ان کے وفا دار ترجمانوں کے لئے نشان عبرت ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت نشہ میں دھت حکمرانوں کے کانوں کے آگے پردہ اور آنکھوں کی بصیرت ختم ہو چکی ہے انہیں عوام کی تکالیف کا ذرا بھر احساس نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں ۔

حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام دن بدن مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنستی جارہی ہے۔ناقص حکومتی پالیسیوں سے ملک کو تاریخ کے سب سے بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے حکمران اپنی ناکام معاشی پالیسی کا بدلہ عوام سے لے رہے ہیںتبدیلی کے دعویداروں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں