عوامی خدمت کے حوالے سے حکومتی مشن کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، چوہدری لطیف نذر

جمعہ 15 جنوری 2021 21:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) چیئرمین ایف ڈی اے /ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے کہاہے کہ عوامی خدمت کے حوالے سے حکومتی مشن کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اس ضمن میں سرکاری اداروں کی ذمہ داریاں بڑی اہمیت کی حامل ہے جن کی کیلئے اصلاحی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر ایف ڈی اے کمپلکیس میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اس ضمن میں ایف ڈی اے کی ترقیاتی کارکردگی میں اضافہ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ واسا ، کچی آبادیوں سمیت لوگوں کے دیگر نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائینگے ۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو باکفایت رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے تجویز کئے جارہے ہیں جس کے تحت نیاپاکستان پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں ڈیڑھ ہزار گھر تعمیر کرنے کی تجویز کو آگے بڑھایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں کویقین دلایا کہ مہنگائی مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے اوراشیائے ضروریہ کی خود ساختہ مہنگائی اور مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کرینگے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ کو گرانفروشوں کیخلاف کڑی قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ۔چیئرمین ایف ڈی اے نے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے ان کے حل کیلئے بعض محکموں کے افسران کو براہ راست فون کئے اور کہاکہ عوام کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں