فیصل آباد ،گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کے توسیعی بلاک کو بلاتاخیر فعال کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر محمد علی

جمعہ 15 جنوری 2021 21:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کے توسیعی بلاک کو بلاتاخیر فنکشنل کیا جائے تاکہ مریضوں کو ان کے گھروں کے قریب علاج معالجہ کی وسیع وجدید طبی سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کے توسیعی بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عفیفہ شاجیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طاہر اقبال اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کو 50 سے 250 بیڈز تک توسیع دینے کے اہم منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تمام تر تشخیصی وانتظامی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے لفٹس کو چالو کرنے اور فنشنگ ورک کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے کے لئے ہسپتال کا یہ توسیعی بلاک انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کے بقیہ درکار فنڈز بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں لہذا تیز رفتار اقدامات کرکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ محکموں اور ہسپتال انتظامیہ کو آپس میں مربوط رابطہ قائم رکھ کر معمولی نوعیت کے ایشو کو فوری حل کرنے اور روزانہ کا تعمیراتی اہداف مختص کرکے اسے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ توسیعی بلاک کی تعمیراتی پیشرفت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی لہذا متعلقہ محکمے ٹاسک کو مکمل کرنے میں ذمہ دارانہ اقدامات بروئے کار لائیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے توسیعی بلاک کے تکمیل شدہ اور زیرتعمیر حصوں کی تفصیلات، میشنری کی صورتحال اور دیگر انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں