فیصل آباد، مہنگی بجلی، گیس،پٹرولیم اوراشیائے خورد ونوش کی قیمتوںمیں اضافہ وزیر اعظم کے ویژن میںرکاوٹ اور عوامی نفرت کا باعث بن رہا ہے ،کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن

جمعہ 15 جنوری 2021 21:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) صدر کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار حاجی محمد اسلم بھلی اورجنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل سینئر عہدیدداروں نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میںگزشتہ سال ماہ اکتوبر اور نومبرمیں بجلی کے استعمال شدہ یونٹوں کی قیمتوں میں1.

(جاری ہے)

06 روپے فی یونٹ اور یوٹیلیٹی سٹور پر گھی 22 روپے اور کوکنگ آئل 27روپے فی کلو اضافہ کو پالیسی میکروں کی زیادتی و نا انصافی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے انکی حکومت ملک میںہر طبقہ کے عوام پر بوجھ ڈالنے کے جس منصوبے پر علم پیرا ہے زمینی حقائق کے پیش نظر اس پریکٹس کوبند کیا جائے کیونکہ اس سے غریب عوام کیلئے عرصہ حیات مزیدتنگ ہوتا جارہا ہیاور کاروباری سرگرمیاں نا پید ہوتی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعا ت اوراشیائے خورد ونوش کی قیمتوںمیں اضافہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن میںرکاوٹ اور عوامی نفرت کا باعث بن رہا ہے قیمتوں کو کم ترین سطح پر لایا ورنہ ملک بھر میں تجارتی و صنعتی سرگر میوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور بے روزگاری بڑھنے سے غریب عوام بھوک اور فاقوں کی نظر ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں