فیصل آباد میں کرونا کے حملے جاری، مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، 14 میں کرو کی تصدیق

اتوار 17 جنوری 2021 18:55

9فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) فیصل آباد میں کرونا کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شہر کے بڑے الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کے مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں جبکہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 14 افراد کو مختلف وارڈز میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر میں شدت آنے سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں