پٹرولنگ پولیس روشن والی جھال نے لاپتہ بچوں کو والدین سے ملا کر فرض شناسی کی مثال قائم کردی

اتوار 17 جنوری 2021 19:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد نوید مرتضی چیمہ کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پولیس مکوآنہ کے سب انسپکٹر نوید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت و ناکہ بندی ملزم عرفان نور سے 01کلاشنکوف اور20گولیاں برآمد کرکے مقدمہ در ج کر دیا۔دوسری طرح پٹرولنگ پوسٹ روشن والی جھال کی ٹیم نے 2کم سن لاپتہ بچوں کو ان کے والدین سے ملا کر فرض شناسی کی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی دیگر ٹیمزنے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 01اشتہاری اور جعلی و غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے والے 02اور تیز رفتاری سے جان لیوا ڈرائیونگ کرنے والے 02افراد کو حوالات منتقل کر دیا ۔اس کے ساتھ ساتھ 02ملزمان کے خلاف غیر قانونی گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے اورگاڑی میں غیر معیاری سلنڈر لگانے پر مقدمات درج کر دئیے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن نے پٹرولنگ پولیس کی کاروائیوں کو سراہتے ہوئے جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں