فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر ثاقب منان کا گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کا دورہ

پیر 18 جنوری 2021 21:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کو چیک کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد اور ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھی۔ڈویژنل کمشنر نے ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل، امراض چشم ودیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور میں اعلی نظم ونسق کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مریض علاج معالجہ کی سہولتوں سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا اور ان سے ہسپتال کی کارکردگی وادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے الٹراسائونڈ مشین، ایکسرے مشین اور دیگر طبی مشینری کے فنکشنل ہونے کی تصدیق اور ہدایت کی کہ مریضوں کو میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے ادویات سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کے اجراء کا ریکارڈ چیک کیا۔ڈویژنل کمشنر نے ہسپتال کے توسیعی بلاک کا بھی معائنہ کیا اور اسے مکمل فنکشنل بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی تاکید کی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں