مانچسٹر آف پاکستان صنعتی شہر فیصل آباد ملک کا دوسرا بڑا آلودہ ترین شہر قرار ، کراچی پہلے اور راولپنڈی تیسرے بڑا آلودہ ترین شہر وں میں شامل

پیر 18 جنوری 2021 22:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) مانچسٹر آف پاکستان صنعتی شہر فیصل آباد ملک کا دوسرا بڑا آلودہ ترین شہر قرار جبکہ کراچی کا پہلے اور راولپنڈی تیسرا بڑا آلودہ ترین شہر قرار دے دیئے گئے، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا، پی ڈی ایم اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق محکمہ ماحولیات کو پنجاب بھر میں پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ خشت کو 31دسمبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم محکمہ کی پراسرار خاموشی کے باعث بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو سکے اور صوبہ کے دوسرے بڑے صنعتی شہر میں فیکٹریوں، ملوں سے نکلنے والے دھواں کیلئے بھی خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے پر فیصل آباد کا ائیرکوالٹی انڈکس صوبہ میں سب سے زیادہ 203پوائنٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث فیصل آباد کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا جبکہ راولپنڈی کا ائیر کوالٹی انڈکس 170، لاہور کا 164، گوجرانوالہ کا 160، ملتان اور میانوالی کا ائر کوالٹی انڈکس 142 پوائنٹ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ ماحولیات سمیت پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خطیر رقم مختص کی تھی اور وہ فضائی آلودگی پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد بھٹے کام کر رہے ہیں اور ان میں سے تقریباً 5ہزار کے لگ بھگ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ ساڑھے تین ہزار سے زائد بھٹے ابھی تک پرانی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں اور جو کہ فضائی آلودگی کا موجب بن رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں، ملوں، کارخانوں سے نکلنے والا دھواں اور روز بروز گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں بھی فضائی آلودگی میں اضافہ کا موجب بن رہی ہی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں