حکومت نے ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہود کیلئے فیصل آباد کو مکمل طورپر نظر انداز کررکھا ہے،رہنما انجمن تاجران سٹی

پیر 18 جنوری 2021 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) انجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنمائوں نے کہا کہٖ فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے اور کراچی کے بعد سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے لیکن حکومت نے ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہود کیلئے اس شہر کو مکمل طورپر نظر انداز کررکھا ہے شہر و ضلع کی 90 فیصد سے زائد سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر ،سرکاری ہسپتالوں کی حالت ناصرف بری ہے بلکہ غریب و مستحق مریضوں کیلئے دوائیں بھی ناپید ہیں، امن و امان کی بہتری اور بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس کے پاس ضرورت کا سامان ہے نا نفری، شہریوں کو انکی ضرورت کا پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ضلع کے بیشتر تعلیمی اداروں کی عمارتیں انتہائی خستہ حال ہیںاور جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی و حوالاتی ہیںانہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھیک نہیں اس شہر کا حق مانگ رہے ہیں سینئر رہنمائوںنے فیصل آباد کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پرزور دیا کہ فیصل آباد کو اسکی اہمیت کے پیش نظر خوبصور بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے اپنے شہر کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈزلئے جائیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں