فیصل آباد،ملک کی معاشی و اقتصادی راہ میںبڑی رکاوٹ توانائی بحران اور بجلی و تیل کی قیمتوں کے اضافہ

ہے،رہنما آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن

پیر 18 جنوری 2021 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین انجینئر،محمد بلال جمیل ، شہزاد ،سینئر رہنمائوں عمران محمود ،عارف احسان ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی و اقتصادی راہ میںبڑی رکاوٹ توانائی بحران اور بجلی و تیل کی قیمتوں کے اضافہ ہے مہنگی بجلی کے باعث تجارتی اور صنعتی صارفین کے متاثر ہونے صورت میں نہ صرف ملکی برآمدات میں کمی ہو سکتی ہے بلکہ معاشی اشاریے پر منفی اثراتکے خدشات اور لوگوں کے بے روزگار ہونے کے امکانات بھی بڑھ جائینگے APBUMA کے سینئر وائس چیئر مین انجینئر،محمد بلال جمیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ٹیکسٹائل سمیت پانچ برآمدی صنعتوں کی زیرو ریٹنگ کے خاتمہ اور 17فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ فیصلے کو فوری واپس لے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سخت جد وجہدکر رہے ہیں تاجر برادری بھی وزیر اعظم کی کی بھر پور مدد کرنا چاہتی ہے لیکن اسکے لئے پہلے حکومت کو بزنس کمیونٹی کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا او ریکساں اور محفوظ پالیسیاں متعارف کراناہوگی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں