فیصل آباد، اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک پاکستان میں دینی مدارس کے طلبہ کو سیاست کرنے کا جمہوری اور آئینی حق حاصل ہے،رہنما جماعت اسلامی یوتھ

پیر 18 جنوری 2021 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چوہدری عمرفاروق گجر،جنرل سیکرٹری راشدمحمودنے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک پاکستان میں دینی مدارس کے طلبہ کو سیاست کرنے کا جمہوری اور آئینی حق حاصل ہے۔ پاکستان کو اسلام کے نام سے حاصل کیا گیا تھا، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین قرآن وحدیث کی بنیاد پر رکھا گیا تھا مدراس کے دینی طلبہ سے سیاست کاجمہوری حق نہیں چھین سکتے اور طلبہ کو ووٹ کے آئینے حق سے محروم نہیں کرسکتے، وزیر اعظم کا بیان مغربی دنیا کو پیغام ہوسکتا ہی انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا طالب علم بھی پاکستان کا شہری ہے، سیاست ان کا جہموری اور آئینی حق ہے، ووٹ لینا اور دینا بھی ان کا قانونی اور آئینی حق ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام پاکستان کا مقصد ہے اور رہے گا، پاکستان کی سلامتی نوجوانوں اورکالج یونیورسٹی اوردینی مدارس کے طلبہ کا ایماندار جذبہ ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری عمرفاروق گجرنے کہاکہ مدارس کے طلبہ کو سیاسی اور جمہوری نظریہ سے دور رکھنے کی تمام سازشیں بنائیں گے۔جنرل سیکرٹری راشدمحمودنے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ملک میں اسرائیلی اور قادیانی لابی سرگرم ہے، حکمرانوں کو اسلام دشمن اقدامات سے روکنے کیلیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، امہ مسلمہ بالخصوص پاکستان کے نوجوانوںکامقابلہ اسرائیل اور قادیانی لابی سے ہے موجودہ سلیکٹڈ حکومت ملک کو اسرائیل اور قادیانیوں کی کالونی بنانا چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی ریاست ہے، پاکستان کو اسرائیل اور قادیانیوں کی کالونی بننے نہیں دیں گی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں