فیصل آباد ،جعلی کھل بنولہ تیارکرنے والی فیکٹری سیل، دو افراد گرفتار

بدھ 20 جنوری 2021 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے گرینڈ ایکشن لیتے جعلی کھل بنولہ تیارکرنے والی فیکٹری سیل اور موقع سے دو افراد کو گرفتار کرکے حوالہ پولیس اور ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے لائیو سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ چک 400 گ ب میں رانا کھل بنولہ فیکٹری کو چیک کیا تو وہاں کھل بنولہ کے نام پر پالشڈ رائس، برادہ انتہائی مضر صحت کیمیکل رنگ جو کہ دونمبر طریقے سے بھارت سے درآمد کیاگیا تھا ڈال کر جعلی ضرررساں کھل بنولہ تیار کی جارہی تھی جس کے استعمال سے نہ صرف جانوروں کی شرح اموات میں اضافہ بلکہ جانوروں کے دودھ وگوشت سے انسان بھی مہلک بیماریوں کا شکار ہوئے۔

علاوہ ازیں فیکٹری بغیر لائسنس پائی گئی جہاں جعلی وملاوٹی کھل بنولہ مختلف اقسام کے باردانہ میں پیک کی جارہی تھی جس پر بوگس برانڈنگ اورسیلنگ تھی اور باردانہ پر کھل بنولہ تیار کرنے والی فیکٹری کا کوئی نام وپتہ، نہ ہی تاریخ تیاری، پیکنگ اور تاریخ تنسیخ درج تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں کھل بنولہ کے سیمپلز حاصل کراکر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے۔فیکٹری میں 4مسلح افراد موقع سے فرارجبکہ دیگر افراد نے ٹیم کو ہراساں کیا تاہم دو افراد میاں اسداور میاں مظفرکو موقع سے گرفتار اور فرار ہونے والے نامعلوم افراد کے خلاف بھی پنجاب اینیمل سٹف اینڈ کمپائونڈ فیڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں