سرگودھا ، رہائشی ایریا پر تعمیر کی گئیں9دکانیں سیل

بدھ 20 جنوری 2021 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے سرگودھا روڑ پر سٹی ہائوسنگ کے قریب رہائشی ایریا کو کمرشل کرائے بغیر تعمیر کی گئی9 دکانوں کو سیل کرادیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ٹیم نے دکانوں کا ریکارڈ چیک کیا تو مالکان نے رہائشی ایریا پر دکانیں تعمیر کررکھی تھیں جس پر دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

*** 20-01-21/--127 #h# ض* فارن فنڈنگ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،ایم پی اے میاں طاہر جمیل #/h# ~فیصل آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے اپنی باری آنے پر آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں،ساڑھے 6سال میں 30بار کیس کو ملتوی کرانے کی کوشش معاملے کی حقیقت جاننے کے لئے کافی ہے، اپوزیشن کا کامیاب احتجاج اور عوام کا جم غفیر سلیکٹیڈحکمرانوں کے جانے کی نوید ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کچھ دینے کی بجائے سب کچھ چھین لیا ہے ۔ عوام مہنگائی ، بے روز گاری سے مر رہے ہیں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بجلی ، گیس ، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ 22 کروڑ عوام پر خود کش حملے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ حکومت پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے،نئی قیمتوں سے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی شرح بڑھ کر 7سے ایک فیصد ہوگئی، اب شہریوں کو فی لیٹر پٹرول پر تیس روپے ٹیکس دینا پڑے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی جس سے عوام براہ راست متاثر ہونگے۔انہوں نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.6روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بجلی مہنگی کرکے عوام پر آٹھ ارب سے زائد کا بوجھ ڈالاگیا ۔پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء خطرناک مہنگی ہو جائیں گی جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی کمی اور صنعتی شعبہ کی پیداوار ی لاگت میں کمی کیلئے بجلی،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں