چھوٹے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے،چوہدری افتخار رسول

بدھ 20 جنوری 2021 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے اور رمیانے درجے کے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے‘ ہنرمند‘ تجربہ کار اور محنتی کاروباری حضرات پاکستان کی معاشی ترقی میں ہمارے ہمسفر بنیں‘ ان خیالات کا اظہار چوہدری افتخار رسول گھمن صدر انصاف انڈسٹریز ونگ نے تاجروں اور صنعت کاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ تقریب میں انصاف انڈسٹریز ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر میاں جاوید علی ‘مہمان خصوصی مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ‘ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنجاب میاں تنویر ریاض‘سینئر رہنما پی ٹی آئی میڈم نورین فاروق کے علاوہ ملک بھر سے تاجروں اور صنعت کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘ چوہدری افتخار رسول گھمنصدر انصاف انڈسٹریز ونگ نے کہا کہ ایسے چھوٹے تاجر جن کے پاس وسائل کی کمی تھی اب یہ کمی حکومت پوری کرے گی وہ اپنے مرضی سے اپنے کاروبار کا انتخاب کریں‘ آسان شرائط پر قرضہ حکومت مہیا کرے گی‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کے حقوق کی رکھوالی کی ہے اور ان کے مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا ہے‘ ہمیں یقین ہے کہ تاجر اور صنعت کار حکومت کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین رزلٹ دیں گے‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر الحاج نصیر یوسف وہرہ ‘ انصاف انڈسٹریز ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر میاں جاوید علی ‘جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنجاب میاں تنویر ریاض‘نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے ہنرمند افراد کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے‘ پاکستان کی معاشی ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے جب چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر خوشحال ہوں گے‘ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہم حکومت کے ساتھ دیں گے اور حکومت کی سرپرستی میں تاجر برادری کے ہنرمند افراد مختلف کاروبار شروع کریں گے اور پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں