فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی و راہزنی کی مزید 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیاگیا

بدھ 20 جنوری 2021 20:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی و راہزنی کی مزید 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیاگیا‘چوروں نے بھی ات مچائے رکھی درجنوں گاڑیاں‘مویشی ‘طلائی زیورات ودیگر بھاری مالیت کا سامان بھی چرا لیاگیا‘پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام‘آن لائن کے مطابق علاوہ ازیں فیصل آباد میں لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا‘24گھنٹوں کے دوران نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی‘درجنوں موبائل فونز‘طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں‘چوروں کے گروہوں نے لاکھوں مالیت کی گاڑیاں‘مویشی‘5گھروں 6دکانوں کا بھی صفایا کردیا‘4رکنی ڈاکوئوں نے 17جنوری کوشب آفیسر کالونی نمبر1میں حاجی لیاقت علی کے گھر گھسنے والے ڈاکوئوں نے اسے وگھروالوں کو یرغمال بنا کر 49لاکھ مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات 10تولے ‘کپڑے وغیرہ لوٹ لئے ‘واقعات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اسلامیہ پارک گلی نمبر3 میں صابر سے ڈاکوئوں نے 75ہزار کی نقدی‘دوموبائل فونز‘لیپ ٹاپ چھین لی گئی‘تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں جڑانوالہ روڈ پر واقع گلشن سویٹ پر زین سے 4ہزار کی نقدی‘3موبائل فونز چھین لئے گئے‘تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ بائی پاس 3چک کے قریب ظاہر سے 25ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ڈجکوٹ میں علی سے نقدی‘موبائل فون چھین لیاگیا‘تاندلیانوالہ پھاٹک کے قریب ڈاکوئوں نے محمد حسن اور حمزہ سے 70ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ڈائیو روڈ پر علی سے 2ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘نصیرآباد میں وقاص سے موبائل فون وپرس چھین لیاگیا‘494گ ب میں احمد سے 30ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘جھال چوک میں احمد سے موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی کیو 8996ماڈل 2019چھین لی گئی‘لاری اڈا کے قریب کاشف سے موبائل فون چھین لیاگیا‘امین ٹائون میں احد سے 15ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ اسلامیہ پارک گلی نمبر3 میں صابر سے 75ہزار کی نقدی ‘2موبائل فون ‘لیپ ٹاپ چھین لیاگیا‘اسٹیڈیم کے قریب کاشف سے موبائل فون‘35گ ب میں فیاض سے نقدی‘موبائل فون چھین لیاگیا‘حمید پارک میں رزاق سے 25ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی۔

(جاری ہے)

بھوانہ روڈ پر اللہ دتہ سے ہنڈا 125نمبری ایل زیڈ ایچ 4693ماڈل 2018چھین لی گئی‘صدر جڑانوالہ کے چک 649چک میں رزاق کی موٹرسائیکل سپرسٹار ایف ڈی اے 2088ماڈل 2014چھین لیاگیا‘شمس پورہ میں ندیم کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘شیروالا پھاٹک میں احمد کے گھر سے نقدی وغیرہ چور لے گئے‘غوثیہ آباد گلی نمبر1میں عمر کے گھر سے نقدی چوری ہو گئی‘236ر۔ب میں عمر سے موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی این 6269یونائیٹڈ موٹرسائیکل نقدی 20ہزار ‘3موبائل فون چھین لئے گئے صدر جڑانوالہ کے چک وڈیاں 12میں عابد سے روڈ پرنس 70‘نقدی 12ہزار چھین لی گئی۔

رضا آباد میں کبوتراں والا چوک سے عباس کی دکان کے تالے توڑ کر 4 ہزا ر کی نقدی چور لے اُڑے، ڈجکوٹ میں ککڑوالا میں سلطان کے گھر سے چور ساڑھے 3لاکھ کی نقدی وغیرہ چوری ہو گئی، 240موڑ والا میں شاہد کے گھر سے چور 15ہزار کی نقدی وغیرہ چور لے اُڑے، ڈی ٹائپ کالونی میں اشفاق کی دکان سے 4 واٹر پمپ چور لے گئے، گڑھ کے علاقہ میں مقصود کی دکان سے چور قیمتی سامان لے اُڑے، چکوموڑ سے احسان کا موٹر پمپ چوری ہو گیا، سمن آباد میں مدثر کی دکان سے ایل ای ڈی چور لے اُڑے، غلام محمد آباد میں ڈیرہ سائیں قبرستان سے عبدالستار کے کلینک کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے، غلام محمد آباد میں جلال ٹائون سے فیض کی بکریاں چور لے اُڑے،صدر تاندلہ کے چک 415 میں طارق کے مویشی چوری ہو گئے‘سلیمی چوک میں افضل کی دکان سے چور قیمتی سامان لے اڑے‘سٹی سمندری میں نبیل کی کار نمبری اے کے بی 218ماڈل 2006ٹیوٹا کرولا سفید چوری ہوگئی‘اڈا اواگت میں غلام صابر کی دکان سے چور قیمتی سامان لے اڑے‘215ر۔

ب میں امداد کے گھر سے چور قیمتی سامان لے گئے‘ڈجکوٹ میں 242چک سے علی کے مویشی لے اڑے‘494گ ب میں امجد سے 30ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘کہکشاں کالونی نمبر2میں عمر کی موٹرسائیکل نمبری ایل ای ایم 2675ماڈل 2009چوری ہوگیا‘کھرڑیانوالہ میں انٹرلوپ مل کے قریب واقع دکان سے چور 50ہزار کی نقدی وغیرہ لے گئے‘کھرڑیانوالہ میں احتشام کی ہنڈا موٹرسائیکل چور لے اڑے۔

جھنگ روڈ پر علی کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل 659 ماڈل 2019 چور لے اڑے‘کوہ نور سٹی میں اویس کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی‘کشمیر پل پر عمر‘مان پورپنڈ سے عبدالرئوف‘ پیپلزکالونی میں اویس‘ملت ٹائون میں حاشر‘منصور آباد میں عظیم‘سٹیڈیم کے قریب کاشف‘کچہری بازار میں رخسانہ کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں‘رضا آباد میں بندیہ بی بی کے گھر سے چور 2 لاکھ کی نقدی‘موبائل فون‘ 3 تولے سونا چوری ہوگیا‘صدرجڑانوالہ کے علاقہ میں عبدالرحمان کی فیکٹری سے چور نقدی وغیرہ لے گئے‘غلام محمد آباد سبزہ وار میں احمد کے گھر سے دو لاکھ کی نقدی 5تولے زیورات چرا لئے گئے۔

دانیال ٹائون میں شاہد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘رحمان جیولرز کے قریب احمد کی موٹرسائیکل وموبائل فون چھین لیاگیا‘لاری اڈا میں کاشف سے موبائل فون چھین لیاگیا‘امین ٹائون میں احد سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا‘اسلامیہ پارک میں صابر سے 75ہزار کی نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی‘ساہیانوالہ کے 126چک میں شہباز کے گھر سے 6لاکھ کی نقدی چوری ہوگئی‘سٹیڈیم کے قریب کاشف سے موبائل فون چھین لیاگیا ‘بھوانہ روڈ پر اللہ دتہ‘ 649چک میں رزاق ‘236ر۔

ب میں عمر‘112گ ب میں عابد کی موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔ شمس پورہ میں ندیم کی گاڑی چوری ہوگئی‘سٹی جڑانوالہ میں عامر کے گھر سے چور نقدی لے گئے‘الائیڈ ہسپتال کے قریب احمد فاروق سے موبائل فون‘نقدی وغیرہ چھین لی گئی‘کچہری بازار میں اشفاق سے موبائل ‘شناختی کارڈ وغیرہ چرا لی گئی‘صوفی چوک میں چور فیضان کی دکان سے لاکھوں مالیت کے درجنوں موبائل فونز لے اڑے‘صدیق آباد میں محمد نثار کے گھر سے چور نقدی ‘کپڑے وغیرہ لے اڑے۔

ڈھڈی والا میں اسد جمال کے گھر سے چور ساڑھے 4لاکھ کی نقدی وغیرہ لے اڑے‘213ر۔ب میں اعجاز یوسف بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات لے گئے‘گلستان کالونی میں ریاض کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘فاروق آباد میں عاطف سے موٹرسائیکل چھین لی گئی شوگر موڑ سے تاج محمد کی کار چور لے اڑے‘142ر۔ب میں حارث سے نقدی چھین لی گئی‘نشاط آباد میں لقمان سے 83ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں