فیصل آباد کی تاجر برادری نے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈکیتی

رہزنی اور چوری کے واقعات کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

بدھ 20 جنوری 2021 20:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) فیصل آباد کی تاجر برادری نے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈکیتی ‘ رہزنی اور چوری کے واقعات کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس سلسلہ میں سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ میاں عبدالمنان‘صدر حاجی محمد اسلم بھلی ‘جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج ودیگر رہنماؤںحاجی عطاء محمد‘ وحید خالق رامے ‘محمدامین بٹ،سیٹھ محمد طفیل‘ محمد یوسف موتی ، حاجی عابد ، خالد جٹ، رانا اکرام اللہ ، راناسکندر اعظم خاں ‘خالد انوار ،شیخ قاسم ‘چوہدری عزیز الرحمن، رانا عمران ، ملک شاہد رسول ، میاں محمد سعید، آفتاب بٹ‘ شہباز گل بٹ ‘میاں اختر محمود ‘ علم دین ‘ اسد اعجاز منا اور چوہدری محمد اصغر ‘عبدالوحیدببر ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈکیتی‘چوری‘رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کا قبلہ درست کیا جائے اور پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے زبانی دعوئوں کی بجائے عملی اقداما ت کئے جائیں ‘ اپنے مشترکہ بیان میں تاجرراہنماؤں نے کہا کہ عوام لٹ رہے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک دن میں درجنوں ڈاکے پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر تاجر ‘ صنعتکار اور عوام بری طرح خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں احساس محرومی پیدا کررہی ہیں انہوںنے کہاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہونے کی بجائے پستی کی طرف جارہا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں